بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے چار مزدور ہلاک، 15 لاپتہ
بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں چار مزدور ہلاک جبکہ پندر ہ ڈوب کر لا پتہ ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہا ستر افراد پر مشتمل کشتی دریائے جمنا میں ڈوب گئی ۔ حادثے کے نتےیجے میں چار مزدور ہلاک جبکہ پندرہ ڈوب کر لاپتہ ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا ۔ریسکیو حکام نے لاپتہ افراد کی تلاش جاری کر دی ہے.