سستی بجلی کی پیداوار اولین ترجیح ہے،معاون خصوصی

معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سکی کناری پن بجلی منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سکی کناری پن بجلی منصوبے کا پچاس فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے،منصوبے کی تعمیرکورونا کی وبا سے متاثر نہیں ہوئی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دریائے کنہار پرایک ارب چھیانوے کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے لاگت کے اس منصوبے سے آٹھ سو چوہترمیگاواٹ پن بجلی حاصل ہوگی جبکہ چار ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں