کورونا وائرس کے فیصل آبادمیں 98 کنفرم مریض ہسپتالوں میں زیر علاج

کورونا وائرس کے فیصل آبادمیں 98 کنفرم مریض ہسپتالوں میں زیر علاج جبکہ پانچ مریض وینٹی لیٹر پر ہیں فیصل آباد میں کورونا وائرس سے اب تک 28 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 46 ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف،ضلعی انتظامیہ کے 6 اورپولیس کے15افسران واہلکار بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں چکی ہیں آن لائن کے مطابق فیصل آبادمیں اس وقت کورونا وائرس کے 98 کنفرم مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے پانچ مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 102 مشتبہ مریض ہسپتالوں میں داخل جن کی رہورٹس کا انتظار ہے اور 78 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔46 ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جو ہسپتالوں وگھروں پر کورنٹائن /زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے 6 اورپولیس کے15افسران واہلکار بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں باالخصوص دو انتظامی افسران اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورتاندلیانوالہ شامل ہیں۔فیصل آباد میں کورونا وائرس سے اب تک 28 اموات ہوچکی ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خدشات کے باعث گھروں میں رہیں،احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل جاری رکھیں،بلاوجہ باہر گھومنے پھرنے سے اجتناب کریں،اپنی اور اہلخانہ کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔