پاک بحریہ کی ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
پاک بحریہ کی کورونا وائرس سے متاثرہ صورت حال میں ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے دوردراز ساحلی علاقوں بالخصوص اورماڑا، حب گوٹھ، گڈانی، میرپور ساکرو، سجاول، سید پور، گوٹھ شاہ عبد اللطیف جاندانی اور گوٹھ مسلم آباد میں ضرورت مند خاندانوں میں راشن اور حفاظتی سامان تقسیم کیاگیا۔اس کے علاوہ کراچی کے مضافاتی علاقوں ہاکس بے، منوڑا، صلاح آباد، یونس آباد، کیماڑی ٹان، شانتی نگر، گونجانی اور پہلوان گوٹھ میں بھی ضرورتمند خاندانوں کی معاونت کی گئی۔ترجمان کے مطابق اسی طرح پنجاب میں بہاولپور، ملتان، خانیوال، فیصل آباد، چنیوٹ، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، ڈسکہ اور سیالکوٹ کے اضلاع میں ہزاروں ضرورت مند خاندانوں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا،اس دوران کورونا سے بچا کی میڈیکل کٹس اور دیگر حفاظتی سامان بھی متعلقہ اداروں کے سپرد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کی آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور مری کے نواحی دیہاتوں میں راشن تقسیم کیاگیا،عید کے موقع پر پاک بحریہ کے حکام نے شہدا کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔