شہر قائد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر شہر میں گرد آلود ہوائیں چلے گی، اس کی وجہ مغربی سسٹم اور طاقتور صومالین ہوائیں ہیں،شہر میں اس وقت شمال مغرب سے ہوائیں25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شام کے وقت تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرد آلود ہوائیں دو روز تک چلے گی، تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔