سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 مریض جاں بحق ہو گئے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 24 ہزار 206 ہو گئی ہے اور صوبے میں آج کورونا کے مزید 699 کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کر جانے والوں کی تعداد 380 ہو گئی۔