گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوروناوائرس کے مزید75مریض انتقال کر گئے
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید75مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد20540تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2726نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کوروناوئرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح4.34تک پہنچ گئی ہے۔اب تک 31لاکھ80ہزار246افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی ایک خوراک لگائی چکی ہے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں ایک لاکھ99ہزار940افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں 15لاکھ 13ہزار144افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 87169افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک کوروناوائرس ویکسین کی کل 61لاکھ 30ہزار 509خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی دو لاکھ87ہزار 109خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ11ہزار 302تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے8 لاکھ31 ہزار744مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد59018تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد4109 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے ۔ جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3901مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت اسلام آبادکوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6811تک پہنچ گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5501تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20625تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 23398تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان1049،آزاد جموں وکشمیر1532جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد102رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ84ہزار695 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ6ہزار549،خیبر پختونخوا121517،اسلام آباد73217،بلوچستان23501،آزاد جموں وکشمیر 16941 جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5324تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد80779 تک پہنچ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں131027، سندھ میں 3 لاکھ13ہزار61، پنجاب میں3 لاکھ37 ہزار73، بلوچستان میں24823، آزاد جموں و کشمیر میں19008اور گلگت بلتستان میں5533فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9899افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4966، خیبر پختونخوا میں4009، اسلام آباد میں751، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں273اور آزاد جموں و کشمیر میں535فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ30لاکھ6 ہزار326ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے62706نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔