ملک بھر میں19سال اور زائد عمر کے افراد کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا آغاز
ملک بھر میں 19سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آغاز جمعرات سے ہوگیا۔ویکسین کیلئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کے بارے میں جلد آگاہ کردیا جائے گا۔گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے 19 سے 29 سال کے افراد کیلئے ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا اعلان کیا تھا۔19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کروانے کے لیے تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر1166 پرایس ایم ایس کریں۔ویکسین کیلئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کے بارے میں جلد آگاہ کردیا جائے گا۔40 سے زیادہ عمر والے رجسٹرڈ افراد کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔