قصور میں فائرنگ، وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈسٹرک بار کی ہڑتال
پنجاب کے ضلع قصور میں فائرنگ سے وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے،فائرنگ کے واقعے کے خلاف ڈسٹرک بار قصور میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راجہ جنگ کے علاقے حویلی مہتاب خان کے ایک ڈیرے میں پیش آیا۔ فائرنگ سے وکیل اظہر ثانی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔وکیل اظہر ثانی اپنے ڈیرے میں موکل اور چند رشتہ داروں کے ہمراہ بیٹھے تھے کہ دو نامعلوم افراد ڈیرے میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائرنگ کے واقعے کے خلاف ڈسٹرک بار قصور میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔