ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ شہری گرمی سے نڈھال ہونے لگے ، طبّی ماہرین کی احتیاطی تدابیر اختیار ہدایت کر دی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ اورخیبرپختونخواکےبیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے اضلاع دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد میں موسم شدید گرم رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے ، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہے گا ۔ کراچی میں شمال مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم بارش کاکوئی امکان نہیں ہے ۔