وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 1ارب 22کروڑ روپے کے 76 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھکر پہنچ گئے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ڈپٹی کمشنر آفس آمد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 1ارب 22کروڑ روپے کے 76 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا افتتاح کردیا وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے RAP فیز ون کے تحت 48کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کے تحت روڈز کی تعمیر وتوسیع 50کروڑ76لاکھ روپے سے ہوئی وزیراعلیٰ نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے تحت 22کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیراورنکاسی آب کے 20منصوبوں کا بھی افتتاح کیا سی ڈی پی فیز ون کے 42 منصوبے 40کروڑ روپے سے مکمل کئے گئے وزیراعلیٰ نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت 22کروڑروپے سے سڑکوں کی تعمیر کے 10اورنکاسی آب کے 17منصوبوں کا بھی افتتاح کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک ارب 12 کروڑ روپے کے 26 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھل یونیورسٹی کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے RAP فیز ٹو کے تحت روڈز کی تعمیر و مرمت کے 5 پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا 63کلو میٹر طویل روڈز پر 66کروڑ روپے لاگت آئے گی وزیراعلیٰ نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت12کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے 10اورنکاسی آب کے 9منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا سی ڈی پی کے منصوبوں پر تقریبا17کروڑ روپے لاگت آئے گی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھکر میں ماڈل بازار کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ماڈل بازار پر تقریبا8کروڑ روپے لاگت آئے گی