پی ایس ایل 6 : کھلاڑی، آفیشلز ابوظہبی روانہ، سرفراز سمیت 25 کھلاڑی کل جائینگے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے کھلاڑی اور آفیشلز لاہور اور کراچی سے ابوظہبی روانہ ہو گئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، محمد حسنین سمیت 25 ارکان کل جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ6 میچز کے لیے راستے آسان ہونے لگے، لاہور سے 144 اور کراچی سے 75 کھلاڑیوں اور آفیشلز ابوظہبی روانہ ہو گئے، دونوں شہروں سے ارکان چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے میزبان شہر پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزوں سے محروم سرفراز احمد، محمد حسنین ، ذیشان اشرف، آصف آفریدی سمیت 25 افراد کل متحدہ عرب امارات پہنچیں گے ، ان تمام کو ہوٹلز میں ہی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بھارت اور جنوبی افریقی براڈ کاسٹرز کو یو اے ای میں انٹری کی اجازت نہ ملنے پر کھلبلی مچی ، بورڈ اور فرنچائز کے ہنگامی اجلاس کے بعد معاملات طے پائے۔