اسپین: سیاسی رہنماؤں کے فون ہیک کرنے پر خفیہ ایجنسیوں پر عدالتی کنٹرول سخت کرنےکا فیصلہ

اسپین کی حکومت نے وزیراعظم، وزیر دفاع، سیکورٹی عہدے داروں اور چوٹی کے سیاست دانوں کے فون ہیک کرنے پر خفیہ ایجنسیوں پر عدالتی کنٹرول سخت کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم نے خفیہ معلومات کو کنٹرول کرنےکا نیا قانون لانےکا اعلان کیا ہے۔
اسپین کی حکومت پچھلے مہینے ہیکنگ اسکینڈل پر انٹیلی جنس ایجنسی کی خاتون سربراہ کو برطرف بھی کرچکی ہے۔ ان پر وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاستدانوں کے موبائل فون کی ہیکنگ کے لیے اسرائیل کا بنا ہوا پیگاسس سافٹ ویئر استعمال کرنےکا الزام تھا۔