نامور پاکستانی کوہ پیماعلی رضا سدپارہ انتقال کرگئے

نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ آج 10 بجے اولڈینگ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔ اہلخانہ کے مطابق نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ جمعے کی صبح رضائے الہی سے انتقال کرگئے ۔ علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ریجنل اسپتال اسکردو میں زیر علاج تھے۔ علی رضا سدپارہ کی عمر 66سال تھی، مرحوم 1986 سے کوہ پیمائی کر رہے تھے، انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں کو 17 بار سر کا تھا، علی رضا نے رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق مرحوم علی رضا سد پارہ کی نماز جنازہ آج 10 بجے اولڈینگ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔