ن لیگ کا دعویٰ تھا کہ اقتدار میں آکر پٹرول 75 روپے لیٹر کریں گے۔فرخ حبیب کا ٹوئٹ
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کا دعویٰ تھا کہ اقتدار میں آکر پٹرول 75 روپے لیٹر کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں رہنما فرخ حبیب نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں 30 روپے لیٹر اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی بم گرا کر یہ فاشسٹ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئی ہے۔