عمران خان نے کسی کو اعتماد میں لیے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھی تھیں۔حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ روز روز مرنے سے بہتر ہے غلطی کی تصحیح کی جائے، بہت جلد گھی اور چینی کے لئے پیکج لیکر آ رہے ہیں، پٹرول کی قیمت 30 روپے بڑھانے کا مشکل فیصلہ کیا ۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بہت جلد گھی اور چینی کے لئے پیکج لیکر آ رہے ہیں، پٹرول کی قیمت 30 روپے بڑھانے کا مشکل فیصلہ کیا، ڈالر بے قابو ہوگیا ، معاشی ساکھ دائو پر لگی ہوئی ہے، روز روز مرنے سے بہتر ہے غلطی کی تصحیح کی جائے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے کسی کو اعتماد میں لیے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھی تھیں، لوگوں کو احساس ہو گا کہ یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پورے صوبے میں انتشارپیدا کیا گیا، جلائوگھیرائوکیا گیا، آگ لگائی گئی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو بھی زخمی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل جاوید کو شہید پیکیج دیا جائے گا،عمران خان جوبھی کال دیتے رہیں مجھے کوئی پرواہ نہیں۔انہوںنے کہا کہ 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 160 روپے تک کمی کردی ہے۔