عمران خان سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے مہنگائی کی فصل بوئی،سخت شرائط پر جو معاہدے کئے،کرپشن کے ریکارڈ بنائے،آج قوم اسے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔ان خیالات کاااظہار مریم اورنگزیب نے جمعہ کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔اِس جرم کا جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جواب دو، پٹرول کاحساب دو۔