جاپان کا 98 ممالک کے سیاحوں کیلئے سرحدیں کھولنے کا اعلان

جاپان نے 98 ممالک کے سیاحوں کے لیے سرحدیں 10 جون سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 98 ممالک کے سیاح اب دوبارہ جاپانی سیاحتی کائونٹیز اور ریجن جاسکیں گے، غیرملکی سیاحوں کو صرف ٹور گروپ کی شکل میں آنے کی اجازت ہوگی۔سیاحوں کوجاپان آنے سے پہلے کیا گیا کورونا وائرس منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ سیاحوں کا جاپان پہنچنے کے بعد بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔