مری روڈ پر گھر میں گیس لیکج سے ہولناک دھماکہ،2بچے جاں بحق
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے شمس آباد مری روڈ پر گھر میں گیس لیکج سے ہولناک دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون خانہ اور ایک بچہ شدید جھلس گئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جھلسنے والی خاتون اور بچے کو برن سینئر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق بچوں کی نعشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے جبکہ پولیس نے بتایا کہ گیس خاتون خانہ نے چولہا جلانے کے لئے ماچس جلائی تو ہولناک دھماکہ ہوا.