سونے کی قیمت میں دوسو روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ سونا باون ہزار دو سو روپے کا ہوگیا.
دس گرام سونےکی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور ایک سو اکہتر روپے اضافے کے ساتھ دس گرام سونا چوالیس ہزار سات سو بیالیس روپے کا ہوگیا،،، چاندی کی قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ فی تولہ چاندی آٹھ سو تیس روپےکی ہوگئی،،،عالمی منڈی میں سونے کی قیمت انیس ڈالر بڑھ گئی،،،جس کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار دو سو اکاون ڈالر کا ہوگیا