پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ تیس نومبر کے جلسے میں عوام تمام رکاوٹیں عبور کرکے پہنچیں گی

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ ملک کا آئین پر امن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے انصاف کے حصول تک دھرنے جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ تمام کارکنا ن پر امن رہیں گے،اگر انہیں مشتعل کیا گیا تو حکومت اس کی ذمہ دار ہوگیاعجاز چوہدری نے کہا کہ حکومت میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ انہیں گرفتار کرسکے،ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کو جلسے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے چکے ہیں