آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کی خبر سے کرکٹ کے حلقوں میں سکتہ طاری ہو گیا، سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے کرکٹ کیلئے بڑا سانحہ قرار دیا ہے

فلپ ہیوز کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی سوشل میڈیا پر اپنے تعزیتی پیغاموں میں سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فلپ کی موت بہت بڑا دھچکا ہے، ان کی دعائیں فلپ ہیوز کے خاندان کے ساتھ ہیں آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے پیغام میں فل کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلئیرز کا کہنا تھا کہ فلپ ہیوز کی موت دل دکھانے والی خبر ہے، آج کیلئے کیلئے بہت برا دن ہے۔سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر شان پولک نے کہا کہ فلپ ہیوز کی موت سے انہیں دھچکا لگا فل بہت اچھے کھلاڑی تھے، وہ ان افسوسناک لمحات میں فل کی فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔آسٹریلین فاسٹ باؤلر میک گرا، بریٹ لی اور دیگر نے بھی فل کی موت کو افسوناک قرار دیا۔جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم سمتھ کا کہنا تھا کہ فل ییوز کی موت پر جذبات کا اظہار ممکن نہیں، اس خبر سے انہیں بے حد افسوس ہوا۔پاکستانی کھلاڑیوں عمر اکمل، کامران اکمل، مصباح الحق، محمد حفیظ ، احمد شہزاد، اور دیگر کھلاڑیوں نے فل کی موت کو کرکٹ کیلئے بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش، زمبابوبے، سری لنکا، اور بھارتی کرکٹرز نے بھی سوشل میڈیا پر فل ہیوز کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔دوسری جانب فل کی موت کے سوگ میں آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پرچم سرنگوں رہے گا