سارک سربراہ کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی علیک سلیک ہو ہی گئی، نواز شریف اور نریندر مودی نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا

سارک سربراہ کانفرنس میں تمام نظریں پاک بھارت وزرائے اعظم پر تھیں ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال تھی یا سیاسی دباؤ دونوں وزرائے اعظم ایک دوسرے سے کتراتے نظر آئے کانفرنس کے پہلے روز نواز شریف اپنی تقریر کے بعد مودی کے پاس سے گزرے تو انہوں نے خود کو اخبار میں مگن کرنے کی کوشش کی،، اس پر نواز شریف نے بھی لفٹ نہیں کرائی۔نیپالی وزیراعظم نے کانفرنس کے شرکاء کیلئے پرفضا مقام پر ملاقات کا اہتمام کیا، لیکن یہاں بھی دونوں رہنما فوٹو سیشن تک محدود رہےاختتامی سیشن میں برف پگھلی،،، دونوں رہنماؤں نے نہ صرف گرم جوشی سے مصافحہ کیا بلکہ مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔نواز شریف اور نریندر مودی نے مسکراہٹ اور مصافحے پر ہی اکتفا کیا بھارتی وزیراعظم سے جب پوچھا گیا کہ وہ پاکستان کب آرہے ہیں تو انہوں نے مسکرا کر بات ٹال دی۔