سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادر مگسی کا کہنا ہے کہ سندھ دھرتی کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے

کراچی میں ملیر بار سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادر مگسی کا کہنا تھا کہ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے ، یہاں رہنے والا ہر شخص سندھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہیں کیوں کہ ان کے اختیار میں ہی نہیں ہے کہ وہ کسی تھانے کے ایس ایچ او کو تبدیل کر سکیں تو وہ تھر پارکر کی عوام کے لئے کیا کریں گے اس سے قبل سندھ ملیر بار میں چیئرمین قادر مگسی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،ملیر بار ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بنگش کا کہنا تھا کہ وہ قادر مگسی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے اس موقع پر انہوں نے قادر مگسی کو اجرک پہنائی۔