پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
ی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ بوم بوم الیون سیریز میں رہنے کیلئے نئے جذبے کیساتھ میدان میں اترے گی ۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چودہ رنز سے شکست دی ۔مہمان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو ساٹھ رنز بنائے ۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے ۔صہیب مقصود چوبیس،عمر اکمل انیس اور اپنا پہلا انٹرنیشنل کھیلنے والے رفعت اللہ مہمند سولہ رنز بناکر قابل ذکر رہے ۔انگلینڈ کے تمام بولرز نےعمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ پلنکٹ اور ٹوپلے نے تین،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسٹیفن پرے نےدو وکٹیں حاصل کیں ۔