بھارت : ڈھٹائی کی انتہا‘ شیوسینا کا عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان‘ لوک سبھا میں ہنگامہ
بھارتی لوک سبھا میں آج بات تو ہونی تھی جنرل سیلز ٹیکس پر لیکن عامر خان کا بیان ایک بار موضوع بحث بن گیا ،،وزیر خزانہ ارون جیٹلی بولے حالات کا سامنا کرنا ڈٹے رہنا بہادری ہے ملک چھوڑنا نہیں ،،بی جے پی کی سادھوی پراچی نے ایک بار پھر زہر اگلا اور بولی کہ ہندوؤں کو عامر خان کی فلموں کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے،ادھر بھارتی ریاست جبل پور میں میاں بیوی عامر خان پر الجھ پڑے شوہر نے عامر کی مخالفت کی تو بیوی سے برداشت نہ ہو سکا اور اس نے خود کشی کر لی