روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی فوری طور پر داعش سے تیل خریدنا ختم کرے

ماسکو میں میڈیا بریفنگ کے دوران پیوٹن نے کہا کہ داعش دنیا کی امیر ترین دہشت گر دتنظیم ہے ،،یہ تنظیم روزانہ دس سے پندرہ ملین ڈالر کا تیل فروخت کرتی ہے اور اس تیل کا اسی فیصد حصہ ترکی میں مختلف لوگ خریدتے ہیں ، ترک حکومت تحقیقات کرے کہ داعش سے تیل کون خریدتا ہے؟ ،،ان کا کہنا تھا کہ روسی طیاروں نے فضا سے رقہ شہر کی چھہ آئل ریفائنریز کا سروے کیا اور تصاویر حاصل کی ہیں ،،رقہ سے چوبیس گھنٹے میں سینکڑوں آئل ٹینکر ترکی میں داخل ہوتے ہیں ،،اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی دہشت گرد تنظیم سے خرید وفروخت جرم ہے ترکی یہ جرم بند کرے اور ذمہ داران کو سزا دے