پاک فوج میں بریگیڈ اور اس سے اوپر کے رینک میں ترقی پانے والے ہر افسر کو چھڑی سونپنی جاتی ہے،

Nov 27, 2016 | 11:58

پاکستان میں جب کسی جرنیل کو پاک آرمی کی کمان سونپی جاتی ہے،،، ایک چھڑی اس کے حوالے کی جاتی ہے ،،، یہ چھڑی بریگیڈئیر اور اس سے اوپر کے عہدے میں ترقی پانے والے ہر افسر کو یہ چھڑی سونپی جاتی ہے،،، ’بیٹن‘ کہلانے والی یہ چھڑی کسی عہدے کی ذمہ داریوں کی منتقلی کا علامتی نشان ہوتی ہے،،، تاریخ پر نظر دوڑایں تو کمان کی یہ چھڑی انگریز لائے،، اور اس وقت سے یہ روایت بن چکی ہے،،، بیٹن سنگاپور سے منگوائے گئے ’ملاکا کین‘ سے تیار کی جاتی ہے،،، ون سٹار افسر یعنی بریگیڈیئر سے اوپر کے افسران کو ملنے والی یہ چھڑی ہر نئے آنے والے افسر کو پرانا افسر سونپتا ہے،،، فوجی افسر کی یہ چھڑی ٹوٹ بھی جائے تو اس کی اہمیت کم نہیں ہوتی۔ چھڑی کی اہمیت صرف علامتی ہے اور یہ محض افسر کی شخصیت میں مزید رعب اور دبدبہ ظاہر کرتی ہے،،، پاکستانی فوج کی قیادت کی یہ چھڑی اب جنرل قمر باجوہ کو دی جائے گی

مزیدخبریں