بھارتی فوج کو جنرل قمر جاوید باجوہ کا خوف ستانے لگا،،، پاکستانی سپہ سالار کی تعیناتی کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی،،، سابق بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے مودی سرکار کو خبردار کردیا،،، جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے خوف میں مبتلا سابق بھارتی فوجی سربراہ نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے پاکستان سے اب کسی بھی قسم کی شرارت سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے،،، جنرل بکرم سنگھ نے نریندری مودی کو خبردار کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کا وسیع تجربہ حاصل ہے ، وہ ایل او سی کے دونوں طرف کے علاقوں اور حالات سے بخوبی واقف ہیں،،، وہ انتہائی پروفیشنل فوجی ہیں، اس لئے پنگا لینے سے پہلے سوچ سمجھ لیا جائے۔۔ جنرل بکرم سنگھ کا کہنا تھا کہ کانگو میں قمر باجوہ نے ان کی سربراہی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا،،، جنرل باجوہ کو کمان ملنے کے بعد وہ پاکستان فوج کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے،،،، اس سے پہلے بھی جنرل بکرم سنگھ پاکستانی فوج کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے پاک فوج کو بہترین آرمی قرار دے چکے ہیں۔
نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ کی تعیناتی کے بعد سابق بھارتی فوجی جرنیلوں کی ٹانگیں کانپنے لگیں
Nov 27, 2016 | 13:02