نہتے مظلوم فلسطینیوں کی ذندگی کو اجیرن بنانے والا اسرائیل قدرت کے عذاب کی لپیٹ میں آگیا،،اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ مسلسل بے قابو ہوتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب یہودی علاقوں تک پھیل گئی ہے۔ 2ہزار گھر خالی کرالیے گئے، 32 ہزار ایکڑ جنگل کی اراضی جل چکی ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا امریکی سُپر ٹینکرجہاز بھی آگ بجھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا،دنیا کے دیگر ممالک کے امدادی جہاز اور کارکن بھی آگ بجھانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگارہے ہیں لیکن آگ قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہی منگل کو حیفہ کے جنگل میں لگنے والی آگ مقبوضہ مغربی کنارے میں رملہ اور نابلوس کے قریب غیرقانونی یہودی بستیوں تک پہنچ گئی ہے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ سینکڑوں مکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کردیا ہے ، دوسری جانب قابض صیہونی حکومت اس قدرتی آفت سے کوئی سبق سیکھنے کو تیار نظر نہیں آتی ، وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا جس کے بعد اسرائیلی پولیس نے بائیس سے ذائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ فلسطینی انتظامیہ نے اسرائیلی الزامات کو مضحکہ کن قراردیا ہے
اسرائیل میں لگی آگ چھٹے روز بھی بجھائی نہ جاسکی
Nov 27, 2016 | 13:37