پاکستان کے کرکٹ عمران خان نے انوکھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، عمران خان نے ہیملٹن میں جاری ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کا پہلا رن بنایا، عمران خان نے اکتوبر دو ہزار چودہ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اس دوران انہوں نے آٹھ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنے آٹھویں میچ میں پہلا رن بنانے میں کامیاب ہوئے عمران خان کو ٹیسٹ کیریئر کا پہلا رن بنانے کے لیے دو سال سے زائد انتظارکرنا پڑا، گلی میں شارٹ کھیل کر پہلا رن حاصل کرنے پر عمران خان انتہائی خوش دکھائی دیئے اور بلے اٹھا کر داد بھی وصول کی اس سے قبل پہلے رن کے لیے طویل انتظار کرنے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر بارہ کھلاڑیوں کے پاس تھا جنہیں اپنے پہلے رن کے لیے چار ٹیسٹ میچوں اور تقریبا ایک سال انتظار کرنا پڑا۔
قومی کرکڑ عمران خان نے نیوزی لینڈکے خلاف ٹیسٹ میچ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا،
Nov 27, 2016 | 13:50