ریاض میں غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائی
سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ نے دارالحکومت ریاض میں غیرقانونی تارکین کے خلاف مہم شروع کر دی۔ مقامی اخبار کے مطابق وزارت محنت و سماجی فروغ نے ریاض میں موجود غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی اداروں سے ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا۔ اس موقع پر سعودائزیشن کے حوالے سے متعدد خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ پر آئیں۔