کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں ہرصورت شرکت کرونگا:نوجوت سنگھ سدھو
بھارتی پنجاب کی کابینہ کے وزیر اور سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وہ کرتارپور راہداری کیافتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ہر صورت پاکستان جائیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پاکستانی حکومت نے انہیں دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا اس اقدام سے پوری سکھ برادری پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف کی شکر گزار ہے۔