سونے کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران 12.86 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ برائے شماریات
رواں مالی سال کے ابتدائی چارماہ کے دوران سونے کی قومی برآمدات میں 12.86 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2018 کے دوران سونے کی درآمدات 6.4 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2017 ءکے دوران 7.4 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں ایک ملین ڈالر یعنی 12.86 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔