راہداری کھولنے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن عمل مزید تیز ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کرتارپور راہداری کھولنے کوا یک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ آج لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راہداری کھولنے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن عمل مزید تیز ہوگا۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو ہمیشہ سہولتیں فراہم کی ہیں۔