شہباز شریف کانیب کی سب جیل میں طبی معائنہ مکمل، ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دیدی
آشیانہ ہائوسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کانیب کی سب جیل میں طبیمعائنہ مکمل ہو گیا ہے، ڈاکٹروں نے شہباز شریف کوسفر کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کیاجازت کے بعد نیب ٹیم شہباز شریف کو لاہور لے کرجائے گی ۔واضح رہے گزشتہ روزقومی احتساب بیورو(نیب)کے افسران نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور مزید ٹیسٹ کیے۔دو روز قبل شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔گلے میں تکلیف کی بنا پر ان کا معائنہ کرایا گیا تو رپورٹ میں کرومو گرینین کی کیفیت کی نشاندہی ہوئی۔ان کے خون میں ایڈینو کار سنائیڈ نوڈیول کی مقدار 688پائی گئی تاہم اس جزو کی جسم میں مقدار 100تک ہونی چاہیے جس کے بعد ڈاکٹروں نے شہبازشریف کو فوری سی ٹی اسکین کرانے کا مشورہ دیا۔