ناسا کا بغیر پائلٹ جہاز مریخ پر اتر گیا
ناسا کا بغیر پائلٹ کا خلائی جہاز ’انسائٹ‘ تقریباً 7ماہ کے خلائی سفر کے بعد مریخ کی سطح پر کامیابی سے لینڈ کرگیا ۔انسائٹ نامی خلائی جہاز زمین سے301ملین میل کا سفر طے کر کے مریخ پر پہنچا ، اور 2سال تک وہیں موجود رہے گا۔ خلائی جہاز پر گرمی سے بچنے کے لیے خاص ہیٹ شیلڈ لگائی گئی ہے، جو تقریبا 15سو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔’انسائٹ‘ نے مریخ پر لینڈ کرتے ہی پہلی تصویر بھی بھیج دی ہے جبکہ انسائٹ کے مریخ پر لینڈ کرنے کی خبر ملتے ہی ناسا کی جیٹ پروپولشن لیبارٹری(JET PROPULSION LABORATORY) میں ماہرین نے خوشی میں تالیاں بجائیں اور ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارک باد دی۔