وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاندار فتح کھلاڑیوں کی محنت بالخصوص یاسر شاہ کی تباہ کن بائولنگ کا نتیجہ ہے جنہوں نے کیوی بلے بازوں کو پویلین واپس بھجوایا۔ وزیر اعلیٰ نے کیویز کے خلاف شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے کیویز کو شکست دی ہے اور باؤلرز نے شاندار بائولنگ کامظاہر ہ کرکے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ قومی ٹیم آخری ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز جیتے گی۔