پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعاون اور اقتصادی و معاشی شعبوں میں پائی جانے والی رابطہ کار ی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ باہمی تعلقات کو دیگر دوسرے شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے قطر کے آٹھ رکنی وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد کی قیادت فلاح بن جاسم بن جبوالثانی کر رہے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سطح پر تعاون کو بڑھانے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے اور اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں سے تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنے میں مد دملے گی ۔ وفدنے اعلی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر بھی زور دیا ۔