ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون کیخلاف ایف آئی آر درج

شہر کے پوش علاقے میں درخشاں میں سگنل توڑنے والی خاتون کی ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کا واقعہ کار سوار خاتون کے خلاف ٹریفک پولیس نے تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرادیا۔ کارسوار خاتون جسے خیابان شجاعت شہبازسگنل کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس کے سیکشن افسر ایس آئی نوازسیال نے چالان کے لیے روکا جس پر خاتون نے انتہائی بدتمیزی کی چالان لینے سے بھی انکار کیا اور سرکاری افسر کے فرائض میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے گالیاں دیں۔ عورت ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے گاڑی لے کر فرار بھی ہو گئیں جس کی موبائل سے ویڈیو بھی بنائی گئی۔ سیکشن افسر نے مقدمہ نمبر 764/2019 کے تحت تھانہ درخشاں میں درج کرا دیا ہے