سرگودھا میں چوروں کے ہاتھوں زندہ افراد تو کیا مرنے والے بھی محفوظ نہ رہے۔ میت کی تدفین کے بعد قبرستان سے کفن چوری کرنے والے 3 چور گرفتار
سرگودھا شہر کے مرکزی قبرستان عید گاہ میں کفن چوری کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک روز قبل میت دفنانے کے بعد جب ان کے عزیز و اقارب فاتحہ خوانی کیلئے تو وہاں پر موجود 3 افراد بڑی تعداد میں کفن لیکر جا رہے تھے جن کو شک پڑنے پر روکا تو پتہ چلا کہ یہ کفن قبرستان میں سے نکالے گئے ہیں جس پر شہریوں نے کفن چوروں کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔اربن ایریا پولیس نے کفن چوروں کو گرفتار کر کے تفشیش شروع کر دی ہے۔ مرکزی قبرستان میں منشیات کے عادی افراد کے ڈیرے لگے ہوئے ہیں جس کے باعث یہاں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے سب سے بڑے قبرستان میں ان نشئی افراد کے داخلے کو روکنے کیلئے کسی طرح کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔