افغانستان:غیر ملکی فوجیوں کے ہوائی حملوں میں 9 طالبان ہلاک
افغانستان کے صوبہ قندھار میں غیر ملکی فوجیوں کے ہوائی حملوں میں 9 طالبان مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق پولس ترجمان جمال ناصر باراقاضی نے بتایا کہ غیر ملکی فوجیوں نے میواد ضلع کے چولاوک علاقے میں کل رات ہوائی حملے کئے جس میں 9 طالبان مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔ دوسری جا نب طا لبان نے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے ۔