کورونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح7 فیصد سے بڑھ گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں طبی ماہرین کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں اس وقت 2 ہزار 112 کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔ آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.79، پنجاب3.59، سندھ13.25، بلوچستان6.41، گلگت بلتستان 4.81 اور اسلام آباد میں5.84 فیصد ہے۔ کورونا کیسزکی مثبت شرح خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد، لاہور4.52،راولپنڈی 11.49، کراچی17.73، حیدرآباد 16.32، کوئٹہ9.77 اور مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.34 فیصد ہے۔