پنجاب میں کرونا کے 654 نئے کیسز رپورٹ، 22 اموات
لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 654نئے کیسز سامنے آئے اور 22 مریض انتقال کرگئے، صوبے بھر میں کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، شہر کے 12 سرکاری اسپتالوں کو کرونا فوکل اسپتال بنایا گیا، پنجاب میں 5000 سے زائد آکسیجن بیڈز موجود ہیں۔ میو اسپتال میں سب سے زیادہ 75 وینٹی لیٹرز کرونا کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ میو اسپتال میں تاحال 29 مریض انتہائی نگہداشت پر ہیں۔ شہر کے 12 سرکاری اسپتالوں میں 161 کرونا کے تشویشناک مریض زیرِ علاج ہیں۔ میو اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 451 بیڈز مختص کیے گئے ہیں، جہاں سب سے زیادہ 89 مریض زیرِ علاج ہیں۔ جناح اسپتال میں کرونا کے مریضوں کے لیے 63 بیڈز مختص ہیں۔