این سی او سی: ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.20 فیصد تک پہنچ گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.20 فیصد تک پہنچ گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کراچی 17.73، حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہوگئی۔ بلوچستان 6.41، گلگت بلتستان میں 4.81 اور پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 19.65 فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.79 فیصد ہے، پنجاب میں 3.59، سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 13.25 فیصد تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا میں 9.25، اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.84 فیصد ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا عوام کا تحفظ ہماری اہم ذمہ داری ہے، کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔