چیئرمین جے سی ایس سی کا تاجکستان کا سرکاری دورہ
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تاجکستان کا سرکارہ دورہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے تاجکستان کا سرکاری دورہ کیا، جنرل ندیم رضا نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو، وزیر برائے امور داخلہ جنرل رخیموزودا رمازون سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، تاجکستان کے قومی سلامتی کے چیئرمین اسٹیٹ کمیٹی یتیموف سائمومن کے ساتھ بھی انھوں نے ملاقات کی۔