نوازشریف کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی
لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی ، جس کے بعد میت کو پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج11بجےلندن میں ادا کی جائے گی ، نماز جنازہ میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ جس کے بعد میت کو آج شام پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا اور میت نجی ایئرلائن کی پروازسے ہفتے کو لاہور پہنچے گی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ اور ان کے دونوں بہنوئی جسد خاکی کے ہمراہ آئیں گے۔