باہمت بزرگ پروگرام عمر رسیدہ افراد کیلئے منفرد قدم

لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئےمنفرد قدم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے دکھوں کا تدارک وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، پسے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کاتحفظ بھی اولین ترجیح ہے۔