پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل

لاہور: پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہو گئیں، پولیو مہم کا آغاز 30 نومبر بروز پیر سے کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انسداد پولیو 5 روزہ مہم 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی، مہم کے انعقاد کے لیے 48 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کی تربیت کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، تمام اضلاع کو ویکسین کی فراہمی بھی مکمل کر لی گئی ہے، اضلاع کو ماسک اور سینی ٹائزر کی فراہمی بھی ہو گئی۔