آصفہ بھٹو ملتان میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی

ملتان : پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو یوم تاسیس پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی، بلاول بھٹو کورونا کے باعث شریک نہیں ہوسکتے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضاگیلانی نے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے دن 30نومبرپیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے ، آصفہ بھٹو جلسے میں شرکت کرکے سرپرائز دے سکتی ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کورونا کے باعث شریک نہیں ہوسکتے، حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے،ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔